محکمہ اوقافکے زیر اہتمام صوفی فیسٹیول آج شروع ہو گا

  محکمہ اوقافکے زیر اہتمام صوفی فیسٹیول آج شروع ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب، تین روز صوفی فیسٹیول کا انعقاد کر رہا ہے،صوفی فیسٹیول 7 تا 9 جنوری الحمرا ہال لاہور میں منعقد ہوگا، شہریوں کی سہولت کے پیش نظر تینوں روز مفت انٹری ہوگی،  اس ضمن میں سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضابخاری نے بتایا کہ فیسٹیول کا پہلا روز "صوفی اظہار فنون،کمال و جمال" سے  منسوب کیا گیا ہے، پہلے روز مقابلہ حسن قرآت، صوفی آرٹ اینڈ کرافٹ نمائش، صوفی گائیکی، رقص درویش اور محفل سماع کا انعقاد ہوگا، دوسرے روز "صوفی ازم اور بین المذاہب ہم آہنگی " کے عنوان سے تقاریب کا انعقاد ہوگا، مقابلہ حسن نعت، خطاطی نمائش، صوفی مشاعرہ، درس تصوف، ڈھول دھمال اور کوزہ سازی ورکشاپ کا اہتمام ہوگا، فیسٹیول کے تیسرے اور آخری روز "انتہا پسندی اور عدم برداشت کے تدارک" پر  تقاریب ہوں گی، تقریری مقابلے،اجوکا تھیٹر، خطاطی نمائش اور داستان گوئی کی محفلیں سجائیں جائیں گی،صوفی فیسٹیول کے تینوں روز شام کے اوقات میں "رنگ رومی" محافل میں صوفی رقص اور گائیکی کے حسین امتزاج سے حاضرین کو محظوظ کیا جائے گا، ڈاکٹر طاہر رضابخاری نے واضح کیا کہ دور جدید میں صوفیاء  کے پیغامات کو مختلف زاویوں سے نوجوان نسل کو روشناس کروانا وقت کی ضرورت ہے، نوجوان نسل کو مثبت انداز میں مقابلہ سازی کیلئے بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا جائے گا۔