بلوچستان کے ذریعے ملک کی تقدیر بدلے گی،بلال خان کاکڑ
لاہور (لیڈی رپورٹر)ایف پی سی سی آئی میں "بلوچستان میں کاروبار اور انویسٹمنٹ کے مواقع" پر سیمینار سے خطاب میں بلوچستان بورڈ آف ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کاروباری برادری کو بلوچستان میں انکے کاروباری معاملات کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔اس مو قع پر وائس چیئرمین بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ بلال خان کاکڑ کا کہنا تھا کہ بلوچستان پاکستان کی تقدیر بدلے گا ہمیں بلوچستان کو سمجھنا ہو گا-ایف پی سی سی آئی کے پیٹرن ان چیف ایس ایم تنویر کا کہنا تھا کہ ایف پی سی سی آئی کاروباری طبقے کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اس حوالے سے سب سے پہلا ٹارگٹ کاروباری لاگت کو کم کرنا, بجلی کا یونٹ 9 روپے فی سینٹ پر لانا اور آئی پی پیز کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کو حل کرنا ہے