چور، ڈاکو سرگرم، متعدد شہری لُٹ گئے، موٹرسائیکلیں، گاڑیاں چوری
لاہور(کر ائم رپو رٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، طلائی زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا میں مغیث سے 2لاکھ 60ہزار روپے اور دیگر سامان،مصری شاہ میں منصور سے 1 لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل فون،سبزہ زار میں فردوس سے 1 لاکھ 45 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان،شمالی چھاؤنی میں ظفر سے1 لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل فون،لوہاری میں وسیم سے 1لاکھ 30ہزار روپے نقدی اور موبائل فون، نواب ٹاؤن میں انصار سے 1 لاکھ 20ہزار روپے،موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔کوٹ لکھپت اور شاہدرہ ٹاؤن سے گاڑیاں جبکہ ریس کورس وحدت کالونی اور ستوکتلہ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔