شہریوں سے رقم ہتھیانے کے مقدمات کے 2 اشتہاری گرفتار
لاہور(کر ائم رپو رٹر)ساندہ انوسٹی گیشن پولیس نے فنانشل کرائم میں پولیس کو مطلوب دو اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق ساندہ انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کے دوران فنانشل کرائم کے مقدمات میں مطلوب 2اشتہاری ملزمان صابر علی اور نقاش عظیم کو گرفتار کر لیا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم صابر علی نے خاتون ظل ہما سے مکان گروی لے کردینے کے بہانے10لاکھ ہتھیائے جبکہ ملزم نقاش عظیم نے شہری غلام عباس سے لین دین کے معاملے میں ساڑھے 7 لاکھ ہتھیا لئے تھے۔