گزشتہ سال 4500پولیس افسران، اہلکاروں کو ترقیاں دی گئیں 

  گزشتہ سال 4500پولیس افسران، اہلکاروں کو ترقیاں دی گئیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کر ائم رپو رٹر)سال 2024 پنجاب پولیس کا ریکارڈ پروموشنز کا سال رہا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سال 2024ء میں 04 ہزار 500 سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں کو اگلے عہدوں پر ترقیاں دی گئیں جبکہ 12 ڈی ایس پیز کو ایس پی، 92 انسپکٹرز کو ڈی ایس پیز کے عہدے پر ترقیاں دی گئیں  اسی طرح 394 سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز، 131 ٹریفک وارڈنز کو سینئر ٹریفک وارڈنز کے عہدے پر ترقی دی گئی  887 اے ایس آئز کو سب انسپکٹرز، 857 ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئیز کے عہدوں پر پروموٹ کیا گیا اس کے علاوہ 1730 کانسٹیبلز نے ہیڈ کانسٹیبلز کے عہدے پر ترقی حاصل کی۔  19 درجہ چہارم سٹاف، 27 جونیئر کلرکس، 19 سٹینوگرافرز کو بھی ترقیاں دی گئیں  اسی طرح 16 سینئر سکیل سٹینو گرافرز، 01 پرائیویٹ سیکرٹری اور ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو بھی اگلے عہدوں پر پروموٹ کیا گیا جبکہ سپیشل برانچ میں ٹیکنیکل کیڈر سمیت دیگر 73 ملازمین کو اگلے عہدوں پر ترقی دی گئی۔

مزید :

علاقائی -