گھریلو ملازم کے قتل میں ملوث 8ملزمان گرفتار، میڈیکل رپورٹ میں تشدد ثابت
لاہور(کرائم رپورٹر) غالب مارکیٹ میں مالک مکان کے بہیمانہ تشدد سے ہلاک ہونیوالے گھریلو ملازم کے قتل میں ملوث 8ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ، میڈیکل کی ابتدائی رپورٹ میں تشدد کا شکار مقتول بچے کے جسم پر نازک اعضاء سمیت مختلف جگہوں پر 25 زخموں کے نشانات پائے گئے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن نے مقامی پولیس سے تفتیش تبدیل کرکے آرگنائزڈ کرائم یونٹ کو بھجوادی جبکہ ملزمان کے گھر سے نشہ آور چیزیں بھی ملی جنہیں پولیس نے قبضے میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی تفصیلات کے مطابق غالب مارکیٹ میں گھریلو ملازم سنی چھ ہزار کے عوض ساجد نامی شخص کے ہاں ملازمت کرتا تھا جس سے تشدد سے شدید زخمی ہونے پر ہسپتال داخل کروایا گیا جہاں وہ چارروز بعد دم توڑ گیا۔ملزمان کے خلاف درج ایف آئی آر کے مطابق مالک مکان نے بیوی اور دیگر اہلِ خانہ کے ہمراہ کم سن بچے پر مبینہ تشدد کیا۔ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ بچے کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں، جبکہ حساس اعضا دونوں سائیڈ سے کٹے ہوئے ہیں، بچے کے بازوں پر رسی کے بھی نشانات موجود ہیں جو نیلگوں پڑے ہوئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملازم کے ساتھ بداخلاقی بھی کی گئی اور اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا،جہاں وہ دم توڑ گیا۔پولیس حکام کے مطابق 14 سالہ گھریلو ملازم سنی اوکاڑہ کا رہائشی ہے اور اس نے 4 ماہ قبل ملازمت اختیار کی تھی۔ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ تشدد میں ملوث مرکزی ملزم ساجد سمیت 8 افراد گرفتار کرلئے گئے ملزمان کے گھر سے نشہ آور چیزیں بھی ملی میڈیکل رپورٹ کے مطابق جسم پر 25نشانات پائے گئے ۔تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ کمسن بچے کو گزشتہ دو اڑھائی ماہ سے تشدد کا نشانہ بنایا جارہا تھا اور اس کے ساتھ بد بداخلاقی بھی کی جارہی تھی۔