کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا مستعفی ہونے کا اعلان
ٹورنٹو(آن لائن)کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے وزارت عظمیٰ اور پارٹی سربراہ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق حکمران جماعت لیبر پارٹی کے نئے سربراہ کے انتخاب تک جسٹن ٹروڈو نگراں کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔میڈیا سے گفتگو میں جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ انہوں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ اہل خانہ سے مشاورت کے بعد کیا،انہوں نے کہا کینیڈین شہری اگلے الیکشن میں حقیقی انتخاب کے مستحق ہیں، ’اندرونی لڑائیوں‘ کی وجہ سے وہ اگلے الیکشن میں لبرلز کے لیڈر نہیں بن سکتے۔ ٹروڈو کا کہنا تھا کہ وہ اس عمل کو دیکھ کر بہت پرجوش ہیں جو آنیوالے مہینوں میں ان کی جگہ لے گا۔ٹروڈو کینیڈین پارلیمنٹ کو تاریخ کی طویل ترین اقلیتی پارلیمنٹ کہتے ہیں، انکا کہنا ہے پارلیمنٹ ’مہینوں سے مفلوج‘ رہی ہے، اسی لیے ملک کو پارلیمنٹ کے نئے اجلاس کی ضرورت ہے اور ایوان کو 24 مارچ تک ملتوی کر دیا جائے گا۔
جسٹن ٹروڈو