وزیراعظم کی سربراہی میں سلیکشن بورڈ کا اجلاس مسلسل تاخیر کا شکار

     وزیراعظم کی سربراہی میں سلیکشن بورڈ کا اجلاس مسلسل تاخیر کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں ٹاپ بیوروکریسی کی ترقیوں کیلئے اعلیٰ اختیارتی سلیکشن بورڈ (سی ایس بی) کا اجلاس مسلسل تاخیر کا شکار ہوگیا۔بورڈ اجلاس کے انتظار میں کئی افسران گریڈ 21 میں ہی ریٹائرڈ ہوگئے اورگریڈ 22 میں ترقیوں سے محروم رہے۔ذرائع کے مطابق متعدد آسامیاں دستیاب ہونے کے باوجود بورڈ اجلاس نہ ہونے کے نتیجے میں افسران کی گریڈ 21 سے گریڈ 22 میں ترقیاں مسلسل التواکا شکار ہیں۔ذرائع کے مطابق اعلیٰ اختیارتی سلیکشن بورڈکا اجلاس وزیراعظم کی سربراہی میں ہونا ہے، اجلاس کب منعقد ہوگا اس کا فیصلہ بھی وزیراعظم نے کرنا ہے۔واضح رہے اعلی اختیارتی سلیکشن بورڈکا آخری بار اجلاس مارچ 2023 میں ہوا تھا۔

اجلاس تاخیر

مزید :

صفحہ اول -