ازبکستان کا رواں سال کراچی تک براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

      ازبکستان کا رواں سال کراچی تک براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(این این آئی)ازبکستان نے رواں سال ازبکستان اور کراچی کے درمیان براہ راست پرواز کے نئے روٹ کو متعارف کرانے کے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے اسے دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔ازبکستان کے سفیر نے یہ اعلان 2 سے 4 جنوری تک کراچی کے اپنے سرکاری دورے کے دوران ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(ٹی ڈی اے پی)، کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی)اور تاجر برادری کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی جو مشترکہ ثقافتی اور مذہبی وابستگیوں پر مبنی ہیں۔ازبکستان کے سفیر نے اقتصادی تعاون اور تزویراتی تعاون کو بڑھانے کے لیے جاری کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہماری دونوں قومیں علاقائی رابطوں کے طویل انتظار کے وژن کی تکمیل کی بدولت پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہیں۔

ازبکستان اعلان

مزید :

صفحہ اول -