صہیونی افواج کے حملوں میں مزید 100سے زائد فلسطینی شہید
تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے علاقوں میں بمباری کرکے مزید 17 فلسطینیوں کو شہیدکردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے علاقے خان یونس میں پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا۔دوسری جانب رفح نصیرات اور جبالیا کیمپوں میں مکانات پر بمباری کرکے مزید 17 فلسطینی شہید کردئیے۔اسرائیلی حملوں سے غزہ میں 24 گھنٹے کے دوران 100 سے زیادہ شہادتیں دیکھنے میں آئیں جب کہ بے گھر فلسطینی خون جماتی ٹھنڈ میں خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں۔علاوہ ازیں اسرائیل کی دی گئی 34 یرغمالیوں کی فہرست کو حماس کی طرف سے منظوری دے دی گئی ہے۔اس حوالے سے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا تھا کہ کوئی بھی معاہدہ اسرائیلی فوج کیا نخلا اور جنگ بندی پر منحصر ہوگا۔مزید بر آں لبنان کی ایرانی حمایت یافتہ مزاحمتی گروپ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی 27 ستمبر2024 کو بیروت میں واقع حزب اللہ ہیڈ کوارٹرز میں بمباری کے دوران ہلاکت کے بارے مزید اطلاعات سامنے آئی ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق حزب اللہ کے ایک سینیئر رہنما نے اطلاع دی ہے کہ جب حسن نصراللہ کی اسرائیلی بمباری کے دوران ہلاکت ہوئی تو وہ حزب اللہ کے آپریشن روم میں موجود تھے۔دوسر ی طر ف اسرائیل نے کہا ہے کہ لبنان نے اگر دریائے لیطانی کے قریب اپنی فوج تعینات نہ کی تو سیز فائر کا معاہدہ ختم کردیں گے۔امریکی خبررساں ادارے نے اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کے حوالے سے بتایا کہ لبنان کے ساتھ جنگ بندی کا وہ معاہدہ ٹوٹنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز کا کہنا تھا کہ معاہدے کے رو سے ضروری ہے کہ لبنانی فوج بفر زون میں حزب اللہ کے بنائے گئے انفراسٹرکچر کو بھی ختم کرے،ان کے مطابق یہ ایسا اقدام ہے جو ابھی تک نظر نہیں آیا۔اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اگر یہ شرائط پوری نہیں کی جاتیں تو معاہدہ باقی نہیں رہے گا اور اسرائیل اپنے طور پر اقدام کرنے پر مجبور ہو گا۔علاوہ ازیں اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف ایک کارروائی کے دوران ایک اور فلسطینی کو قتل کر دیا ہے۔
غزہ