موٹر ویز متعدد مقامات سے بند، فلائٹ آپریشن متاثر، ٹرینیں تاخیر کا شکار

    موٹر ویز متعدد مقامات سے بند، فلائٹ آپریشن متاثر، ٹرینیں تاخیر کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        لاہور،اسلام آباد (لیڈی رپورٹر،نیوز ایجنسیاں)پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند سے حد نگاہ انتہائی کم ہونے پر موٹر ویز متعدد مقامات سے بند اور فلائٹ آپریشن متاثر رہا۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق پنجاب میں دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے پر موٹر ویز کو مختلف مقامات سے بند کیا گیا، موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن، ایم3 لاہور سے ملتان تک بند ہے جبکہ موٹر وے ایم 4 پر پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہے۔موٹروے ایم 11 لاہور سیالکوٹ پر بھی ٹریفک کی نو انٹری ہے، حد نگاہ میں بہتری کے بعد ملتان سکھر موٹروے ایم 5 کو کھول دیا گیا ۔اس کے علاوہ لاہور، گوجرانوالہ، ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ اور دیگر شہروں میں بھی دھند کا راج برقرار ہے، قومی شاہراہوں پر بھی حد نگاہ انتہائی کم رہی دوسری جانب دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر رہا، کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، ٹرینوں کی آمدورفت بھی بدستور تاخیر کا شکار جس کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا رہا گزشتہ روز لاہور میں ہونیوالی بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کا کم سے کم درجہ حرارت 7، زیادہ سے زیادہ 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان جبکہ موجودہ درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا لاہورفضائی آلودگی کے اعتبارسے پہلے نمبر پر آگیا،شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح211ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی،محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، مری، گلیات، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔  قلات شہر اور گرد و نواح میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، شدید سردی میں گیس مکمل غائب اور بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوگئے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم سیالکوٹ، گجرات، نارووال، جہلم اور راولپنڈی میں صبح کے اوقات میں ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔ رات کے اوقات میں بیشتر اضلاع میں شدید دھند چھائے رہنے کی پیشگوئی کی گئی چترال، دیر، سوات، کو ہستان، شانگلہ، بونیر، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی۔ رات کے اوقات میں بنوں،لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، پشاور، نوشہرہ، مردان، صوابی اور گرد و نواح میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم آج بھی شدید سرد رہے گا، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے۔

دھند، موسم 

مزید :

صفحہ اول -