بحالی کی درخواست پرمتعلقہ حکام کو نوٹس جاری، جواب طلب
لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پی آئی اے کی ائیر ہوسٹس کو ہراساں کرنے پر ملازمت سے برطرف سینئر فلائٹ سٹیورڈ کی بحالی کی درخواست پرمتعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیا لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس رضاقریشی نے فلائٹ سٹیورڈ عدنان خان کی درخواست پر سماعت کی جس میں ملازمت سے برطرفی کے احکامات کو چیلنج کیا گیا، عدالت نے درخواست پر رجسٹرار وفاقی خاتون ٹیکس محتسب اور پی آئی اے سے بھی جواب طلب کرلیا،درخواست گزار کے وکیل نبیل جاوید کاہلوں نے دلائل دیئے اور بتایا کہ پی آئی اے کی ائیر ہوسٹس نے ہراساں کرنے کا بے بنیاد الزام لگایا اور وفاقی خاتون محتسب نے درخواستگزار کو ملازمت سے برطرفی کا حکم سنایا۔ اس کیساتھ پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی ادائیگی کی بھی ہدایت کی،وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ قانون میں وفاقی خاتون محتسب براہ راست سنا دینے کی استحقاق نہیں رکھتیں۔ وفاقی خاتون محتسب نے شواہد دیکھے بغیر یکطرفہ سزاء کا حکم سنایا۔ وکیل نے نشاندہی کی کہ وفاقی محتسب کے فیصلے کیخلاف کے روبرو صدر کو اپیل کی جسے سنے بغیر مسترد کر دیا گیا۔وکیل نے استدعا کی کہ صدارتی حکم نامہ کالعدم قرار دیکر درخواست گزار کو نوکری پر بحال کیا جائے۔
نوٹس جاری