سویلنزکے ٹرائل کو ملٹری کورٹس میں لیجانا غیر آئینی، حامد خان
لاہور (نامہ نگار خصوصی) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینیٹر حامد خان نے کہا ہے کہ نام نہاد آئینی بنچ 26 ویں آئینی ترمیم کی پراڈکٹ ہے آئینی بنچ کو کوئی حق نہیں کہ وہ 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف سماعت کرے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں پریس کانفرنس سے خطاب میں وکیل رہنما حامد خان نے کہا کہ 26 ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت براہ راست نشر کی جائے اور ماضی میں ایسا ہوچکا ہے سویلنز کے ٹرائل کو ملٹری کورٹس میں لیجانا غیر آئینی ہے. سپریم کورٹ بار کے سابق صدر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ سنانے کی اجازت دینے سے مایوسی ہوئی ہے. ملٹری کورٹ نے جو سزائیں سنائی ہیں وہ غیر قانونی آئینی ہیں۔
حامد خان