ہنی ٹریپ کیس، ملزمہ کی درخواست ضمانت پرالتواء کی استدعا منظور

    ہنی ٹریپ کیس، ملزمہ کی درخواست ضمانت پرالتواء کی استدعا منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے  ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے اغوا کے مقدمہ میں ملزمہ کی درخواست پر ڈرامہ نگار کے وکیل کی التوا ء کی استدعا منظور کرلی، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ  نے ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت پر سماعت کی مقدمے کے مدعی ڈرامہ خلیل الرحمان قمر کے وکیل نے التواء کی تحریری درخواست دی اور کارروائی مؤخر کرنے کی استدعا کی،دو رکنی بنچ نے درخواست منظور کر لی، دو رکنی بنچ نے فریقین کے وکلاء کو دلائل کیلئے طلب کیا تھا،آمنہ عروج نے انسداد دہشت گردی عدالت سے اپنی ضمانت مسترد ہونے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا اور درخواست میں استدعا کی گئی کہ ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے. درخواست ضمانت پر اب کارروائی 13 جنوری کو ہوگی اور فریقین کے وکلاء  دلائل دینگے۔

استدعا منظور

مزید :

صفحہ آخر -