اقدام قتل کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج ہائیکورٹ کا ٹرائل عدالت کو مقدمے پر 2ماہ میں فیصلہ کرنیکا حکم
لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے اقدام قتل کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی،ملزم نے ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا. لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے ملزم عمران کی درخواست پر سماعت کی. عدالت نے وکیل کو باور کرایا کہ ملزم نے تیز دھار آلے سے حملہ کیا اور میڈیکل رپورٹ کے مطابق زخم 15 سنٹی میٹر لمبا اور چھ نچ تک گہرا ہے،مضروب خاتون کے وکیل نے بتایا کہ مقدمے کا چالان داخل ہوگیا اور اب اس پر ٹرائل ہو رہا ہے،عدالت نے باور کرایا کہ ٹرائل عدالت کو جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت کر سکتے ہیں لیکن ضمانت کی درخواست منظور نہیں کی جاسکتی،عدالت نے درخواست ضمانت مسترد کر دی اور ٹرائل عدالت کو مقدمے پر دو ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔
ضمانت خارج