شیخوپورہ، زہریلی چیز کھانے سے 2بچے جاں بحق، ماں کی حالت غیر
شیخوپورہ (بیورو رپورٹ)خاتون نے 2 بچوں سمیت زہریلی چیز کھا لی۔ دونوں بچے جاں بحق اور والدہ تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل۔ زہر خورانی کا واقعہ نشیمن پارک شیخوپورہ میں پیش آیا۔ خاتون نے گھریلو مسائل کی وجہ سے بچوں سمیت زہریلی چیز کھا لی۔دونوں جاں بحق بچوں کی لاشوں کو والد کے حوالے کر دیا۔ جاں بحق بچوں کی شناخت محمد ولد قیصر 3 سال،ثمر ولد قیصر 5 سال سے ہوئی جبکہ والدہ کی شناخت ام حبیبہ زوجہ قیصر 32 سال سے ہوئی۔