بہاولنگر، بس اور وین میں تصادم، 5افراد جاں بحق، 16زخمی 

  بہاولنگر، بس اور وین میں تصادم، 5افراد جاں بحق، 16زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        بہاولنگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) تیز رفتاربس اور مسافر وین میں خوفناک تصادم،پانچ افراد جاں بحق جبکہ 16زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد روڈ پر پیش آیا۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل جبکہ 7 افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں لاہور اور بہاولپور ریفر کر دیا گیا۔باقی زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال میں طبی امداد دینے کا عمل جاری ہے۔ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ڈپٹی کمشنر ذولفقار علی بھون سمیت مقامی ایم پی اے سہیل خان بھی ہسپتال پہنچے اور تمام ڈاکٹرز سمیت عملہ کو طلب کیا، زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے،  ٹریفک حادثے پر علاقہ میں سوگ کی فضا ہے۔

خوفناک تصادم

مزید :

صفحہ آخر -