بانی پی ٹی آئی کا معیشت بحالی کا اعتراف ہماری کامیابی کا ثبوت: رانا تنویر حسین 

      بانی پی ٹی آئی کا معیشت بحالی کا اعتراف ہماری کامیابی کا ثبوت: رانا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صنعت و تجارت رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عمران خان کا معیشت کی بحالی کا اعتراف ہماری کامیابی کا ثبوت ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر صنعت و تجارت رانا تنویر حسین نے کہا کہ پی ٹی آئی این آراو کیلئے کبھی بھیک مانگتی ہے اور کبھی پاؤں پکڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بشری بی بی کا پی ٹی آئی کی سیاست سے نہیں بلکہ مالی معاملات سے تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ 9مئی واقعہ سیاسی دہشتگردی نہیں بلکہ بغاوت تھی،ملکی اداروں اور وفاق پر حملے کے ذمہ داران سزا کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ 9مئی واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف فیصلے ملکی بقاء کیلئے ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے معیشت کو دیوالیہ ہونے سے بچایا اور اب استحکام کی طرف گامزن ہیں۔  انہوں نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے کاروبار معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جو انقلابی پروگرام لائیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی نگرانی میں سمیڈا کیلئے بہت بڑا اور آسان پروگرام لا رہے ہیں۔

رانا تنویر

مزید :

صفحہ آخر -