بورے والا، نشئی نے پیسے نہ دینے پر بہن اور خالہ کو قتل کر ڈالا

  بورے والا، نشئی نے پیسے نہ دینے پر بہن اور خالہ کو قتل کر ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        بورے والا(نمائندہ خصوصی)نشئی بھائی نے پیسے دینے سے انکار پر بہن اور خالہ کو مارڈالا،تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 335/ای بی میں واقعہ پیش آیاامتیاز نامی شخص نے گھر میں فائرنگ کرکے قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگیا ،تھانہ فتح شاہ پولیس نے ریسکیو کی مدد سے نعشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیں پولیس ذرائع کے مطابق ملزم امتیاز جو نشے کا عادی ہے اس نے اپنی بہن سے پیسے مانگے تو بہن کے انکار کرنے پر اس نے طیش میں آکر فائرنگ کردی۔ پاس بیٹھی خالہ اسے بچانے آئی تو وہ بھی فائرنگ کی زد میں آگئی۔ پولیس ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔

دوہراقتل

مزید :

صفحہ آخر -