کراچی : اداکارہ عظمیٰ علی خان کی قیادت میں ایشیا ہا_¶سنگ سوسائٹی پر احتجاج
کراچی (اسٹاف رپورٹر)مری روڈ روالپنڈی میں گلشن کشمیر کے متاثرین مشہور شاعر، ادیبہ و اداکارہ عظمیٰ علی خان جو کہ خود بھی متاثرین میں سے ہیں ، کی قیادت میں تقریباً 100 مردوخواتین کئی سو متاثرین کی نمائندگی کرنے ایشیا ہا_¶سنگ سوسائٹی کے موجودہ دفتر میں اپنے مطالبات کے بارے میں انتظامیہ گلشن کشمیر سے پہلے سے طے شدہ میٹنگ و احتجاج کے لئے پہنچے تو وہاں گلشن کشمیر انتظامیہ کی نمائندگی کرنے کےلے کوئی ذمہ دار فرد یا اسٹاف موجود نہیں تھا۔ گلشن کشمیر انتظامیہ کے نمائندے راجہ جواد رشید سے فون پر متاثرین کے نمائندے کی بات کروائی گئی جس کی آڈیو ریکارڈنگ متاثرین کے واٹس ایپ گروپ میں شیئر بھی کردی گئی اور گذشتہ روز معاملات طے کرکے نئے معاہدے اور جلد سے جلد پلاٹ کا قبضہ کرانے کا کہا گیا۔ سینکڑوں متاثرین نے احتجاج جن میں بزرگ مردوخواتین کے اتنے لمبے دورانیہ کو انتظامیہ گلشن کشمیر نے بغیر توجہ دیئے انتظار میں رکھا تاکہ تنگ ہو کر یہ لوگ ماضی کی طرح واپس چلے جائیں لیکن متاثرین یہ فیصلہ کرچکے تھے کہ اگر مطالبات نہ مانے گئے تو وہ بھوک ہڑتال کریں گے اور عظمی عل خان نے بھوک ہڑتال کا اعلان بھی کردیا تھا جو کہ نمائندہ سے بات کرنے کے بعد متاثرین کے اصرار پر انہوں نے بھوک ہڑتال ختم کی۔ متاثرین کا سادہ اور آسان مطالبہ تھا کہ ان کے پلاٹ جو گذشتہ 25-30 سال سے باوجود پہلے رقم پلاٹس ادا کرنے کے موقع پر پلاٹس کا قبضہ شیخ افتخار عادل ولد شیخ مختار عادل اور اب شیخ سروش افتخار عادل نے الاٹیز کو نہیں دیا ۔ لہذا موقع پر پلاٹس کا قبضہ دیا جائے اور جن متاثرین کے پلاٹوں کی رجسٹری نہیں ہوئی انہیں رجسٹری کرواکر دی جائے۔ متاثرین کا یہ جائز اخلاقی اور قانونی مطالبہ جسے پورا نہیں کیا جارہا۔