جنوبی وزیرستان اور ٹانک کی عدالتیں بحال

  جنوبی وزیرستان اور ٹانک کی عدالتیں بحال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں بند عدالتیں بحال کرنے کا حکم دے دیا۔رجسٹرار آفس پشاور ہائیکورٹ نے اِس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا، جس میں واضح کیا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور سینئر سول جج اپنے متعلقہ اضلاع میں فرائض کی انجام دہی فی الفور دوبارہ شروع کریں۔ حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالتی کام کی بحالی کے لیے عدالتوں اور ججوں کے علاوہ ججوں کے گھروں پر بھی فوری سکیورٹی فراہم کی جائے۔ یاد رہے اَمن وامان کی دگرگوں صورتحال اور کئی اَمن دشمن کارروائیوں کے بعد گزشتہ سال اکتوبر میں مذکورہ عدالتیں بند کر کے ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کر دی گئی تھیں۔ مقامی افراد نے عدلیہ کے اِس اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے،عدالتیں بند ہونے کی وجہ سے سائلین کو دوردراز کی عدالتوں میں پیش ہونا پڑتا تھا، بہت سی مشکلیں اور صعوبتیں برداشت کرنی پڑتی تھیں جس سے اب انہیں نجات مل جائے گی۔ 

مزید :

رائے -اداریہ -