ہائی کورٹ بار وفد کی آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان سے ملاقات
ملتان(خصو صی ر پورٹر)آئینی بنچ کے سربراہ مسٹر جسٹس امین الدین خان سے ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر ملک سجاد حیدر میتلا،جنرل سیکرٹری سید انیس مہدی،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر محمد عمران خان خاکوانی،جنرل سیکرٹری سید عارف حسن شاہ اور میاں فیصل عرفان نے ملاقات کی اور انہیں منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی(بقیہ نمبر34صفحہ7پر)
اس موقع پر بار و بنچ کے درمیان تعلقات کو مذید بہتر کرنے پر اتفاق کیا گیا سائلین کو انصاف کی فراہمی میں بار و بنچ دونوں ہی دن رات کوشاں ہیں تیزی سے ہونے والے فیصلے خوش آئند ہیں وفد نے مسٹر جسٹس امین الدین خان کو ملتان بار آمد کی دعوت دی اور انہیں ہائیکورٹ و ڈسٹرکٹ بارز کے وکلا کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔