بستی ملوک،گھر میں سلنڈر دھماکہ، چار افراد جھلس کر زخمی
ملتان،بستی ملوک(وقائع نگار، نمائندہ پاکستان) محلہ غوثیہ بستی ملوک دنیا پور روڈ پر گھر میں سلنڈر گیس لیکج کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی سلنڈر گیس لیکج کی وجہ سے آگ لگنے سے چار افراد جھلس گئے سلنڈر گھر کے کمرے میں رکھا ہوا تھا سلنڈر کی گیس لیکج تھی دودھ گرم کرنے کے لیے جیسے ماچس جلائی کمرے میں فلیش بیک سے آگ لگی کمرے میں موجود چاروں افراد اس سے جھلس گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم فورا موقع پر پہنچی ریسکیو اہلکاروں نے زخمی لوگوں کو موقع پر فوری طبی امداد دے کر نشتر ہسپتال منتقل کر دیا زخمیوں میں جہانزیب بعمر 29 سال، عباس کریم بعمر 47 سال، سونیا بی بی بعمر 25 سال اور حمدان بعمر 18 سال شامل ہیں۔