پی ایل ایف کے زیراہتمام ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ پر تقریب
ملتان(خصو صی ر پورٹر) ڈسٹرکٹ بار ہال ملتان میں پی ایل ایف کے راہنما شیخ غیاث الحق اور بیرسٹر فیض رسول لابر کے زیر اہتمام سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب سے ایم این ایعلی قاسم گیلانی،خواجہ رضوان عالم،شیخ غیاث الحق،بیرسٹر فیض رسول لابر،حبیب اللہ شاکر،اے ڈی بلوچ،رانا جاوید اختر،راؤ ساجد،صفدر (بقیہ نمبر29صفحہ7پر)
سرسانہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج محفوظ اور باوقار پاکستان سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید کی مرہون منت ہے شہید بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا کر سپر طاقتوں کو پیغام دے دیا کہ پاکستان ایک کمزور ملک نہیں بلکہ خود مختار اور جمہوری ملک ہے شہید بھٹونے اپنی جان کی قربانی دے کر جمہوریت کو دوام بخشا جسے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے مذید تقویت دی اپنی جان کی قربانی کی پرواہ کئے بغیر ڈکٹیٹر کا مقابلہ کیا جن کے نظرئیے کو لے کر آج بلاول بھٹو میدان سیاست میں موجود ہیں بلاول بھٹو کی قیادت میں ہی پاکستان میں جمہوریت،آئین و قانون کی پاسداری یقینی بنے گی آخر میں کیک کاٹا گیا اور شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے لئے دعا کرائی گئی۔پیپلز پارٹی کے راہنما و ایم این اے علی قاسم گیلانی نے ممبر پاکستان بار کونسل مرزا عزیز اکبر بیگ سے ملاقات کی دیگر سیاسی امور پر بات چیت کے ساتھ ساتھ انہوں نے ڈسٹرکٹ بار ملتان کے انتخابات میں مرزا عزیز اکبر بیگ،ان کے گروپ اور ان کی صدارتی امیدوار سیدہ بشری نقوی کی مکمل حمایت کا یقین دلایا آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوریت کی بقا میں وکلا کے کردار کو سراہا اور کہا کہ وکلا ہی ایسا طبقہ ہیں جو پاکستان میں چلنے والی کسی بھی تحریک کا ہر اول دستہ رہے ہیں جنہیں سلام پیش کرتا ہوں ۔