مظفرگڑھ میں لکڑی چوروں،قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن تیز، دوڑیں 

  مظفرگڑھ میں لکڑی چوروں،قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن تیز، دوڑیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازیخان(بیورورپورٹ،سٹی رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت ڈیر ہ غازیخان سرکل میں سرکاری لکڑی چوروں اورقبضہ مافیا کے خلاف مہم (بقیہ نمبر13صفحہ7پر)

جاری ہے. اس سلسلے میں ناظم جنگلات ڈیرہ غازیخان سرکل محمد طارق نسیم کی زیر نگرانی ڈیر ہ غازیخان اور مظفرگڑھ میں لکڑی چوروں کے خلاف مختلف مقامات پر آپریشن کیاگیا. اس دوران خان پور ر ینج کے  42ایکڑ رقبہ پر موجود فصل کو تلف کر کے سرکاری رقبہ واگزار کروا لیاگیا ہے مہتمم جنگلات مظفرگڑھ کی زیر نگرانی آپریشن میں ریونیو، پولیس اور جنگلات کی ٹیموں نے مشترکہ طو رپر حصہ لیا. ناظم جنگلات ڈیرہ غازیخان سرکل محمد طارق نسیم کا کہنا ہے کہ ڈیرہ غازیخان میں قبضہ مافیا کے خلاف بلاتعطل آپریشن جاری رکھا جائے گا۔