نشتر ہسپتال، شعبہ ایمرجنسی  ریوینیو یشن کے بعد فعال، مریضوں کو بڑا ریلیف

      نشتر ہسپتال، شعبہ ایمرجنسی  ریوینیو یشن کے بعد فعال، مریضوں کو بڑا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان(وقائع نگار)ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر زاہد کی کاوشیں رنگ لے آئیں۔گزشتہ نو ماہ سے ریوینیو یشن کے نام بند شعبہ ایمرجنسی کو مریضوں کے علاج معالجہ کی غرض (بقیہ نمبر14صفحہ7پر)

سے کھول دیا گیا ہے۔جس پر مریضوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔واضح رہے حکومت پنجاب نے تقریبا ڈیڑھ سال قبل ملتان سمیت صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ریونیو یشن شروع کی تھی۔اسی حوالے سے  نشتر ہسپتال مختلف شعبوں سمیت ایمرجنسی کی ریونیو یشن گزشتہ نو ماہ قبل شروع کی تھی۔اور ایمرجنسی کو عارضی طور پر وارڈ نمبر ایک میں شفٹ کردیا گیا تھا۔جس کی وجہ سے مریضوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا کی شکایت تھیں۔جس پر ایم ایس ڈاکٹر زاہد نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے جلد از جلد ریونیویشن کو مکمل کرواکر شعبہ ایمرجنسی کو گیٹ نمبر ایک سے ملحقہ  پرانی ایمرجنسی کی عمارت میں شفٹ کردیا ہے۔اور ایمرجنسی  کو مکمل طور پر مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے کھول دیا گیا ہے