ڈسٹرکٹ ہسپتال بہاولنگرمیں مبینہ کرپشن،نیب تحقیقات شروع

  ڈسٹرکٹ ہسپتال بہاولنگرمیں مبینہ کرپشن،نیب تحقیقات شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 بہاولنگر(نامہ نگار، نمائندہ پاکستان) ڈسٹرکٹ ہسپتال بہاولنگر میں مبینہ کرپشن کی شکایات نیب ملتان نے تحقیقات کا آغاز کردیا، مبینہ بدعنوانیوں اور بے ضابطگیوں میں موجودہ ایم ایس ڈاکٹر اظہر فاروق اور سابق ایم ایس موجودہ سی ای او ہیلتھ بہاولنگر ڈاکٹر اقبال مکول و دیگر شامل ہیں حکومت پنجاب کے محکمہ سروسز و جنرل ایڈمنسٹریشن نے بتاریخ 31 دسمبر 2024 وزیراعلی انسپکشن ٹیم پنجاب کو اہم مراسلہ جاری کیا جس میں احتسابی سہولت مرکز ٗC) کے ذریعے الزامات کی تحقیقات اور رپورٹ فراہم کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ یہ مراسلہ چیئرمین وزیراعلی انسپکشن(بقیہ نمبر15صفحہ7پر)

 ٹیم پنجاب، لاہور کو مخاطب کرتے ہوئے جاری کیا گیا ہیکیونکہ نیب ملتان کی جانب سے موصولہ شکایت پر حکومت پنجاب نے بہاولنگر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں پچھلے چار سالوں کے دوران خریداری میں مبینہ بدعنوانیوں کی تحقیقات کا حکم دیا ہے مراسلے میں تاکید کی گئی ہے کہ تحقیقات کی تفصیلی رپورٹ پندرہ (15) دنوں کے اندر فراہم کی جائیں، نیب ملتان نے 24 دسمبر 2024 کو اس بابت مراسلہ متعلقہ حکام کو ارسال کیا تھا جس میں ڈی ایچ کیو اسپتال بہاولنگر میں مبینہ کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کی درخواست کی گئی تھی۔متعلقہ حکام کو ہدایت دی گئی تھی کہ اس معاملے کی رازداری کو یقینی بناتے ہوئے 2 ماہ کے اندر رپورٹ فراہم کی جائے۔یہ اقدام حکومت پنجاب کی جانب سے شفافیت اور احتساب کو یقینی بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ نیب کے ساتھ اشتراک سے اس کیس کی تحقیقات سے کرپشن کے خاتمے کی کوششوں کو مزید تقویت ملے گی۔شکایت میں مبینہ طور پر اسپتال کی خریداریوں میں قواعد کی خلاف ورزی اور بدعنوانیوں کا ذکر کیا گیا ہے،