انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا قیمت280روپے کی سطح کو چھو گئی
ملتان(نیوز رپورٹر)ڈالر کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، اوپن مارکیٹ میں کئی ماہ بعد ڈالر کی قیمت 280 روپے کی سطح کو چھو گئی، انٹربینک مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کے روز درآمدی اور بیرونی ادائیگیوں کے دبا کے(بقیہ نمبر16صفحہ7پر)
سبب زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو اتارچڑھا کے باوجود ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ ایک بار پھر 280روپے کی سطح پر آگئے۔پیر کے روز انٹربینک میں ڈالر کی طلب بڑھنے بیرونی ادائیگیوں اور درآمدی ضروریات کی ڈیمانڈ آنے سے ڈالر کی پیش قدمی شروع ہوئی جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 06پیسے کے اضافے سے 278روپے 62پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 14پیسے کے اضافے سے 280 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔معاشی ماہرین کے مطابق معیشت میں زرمبادلہ کی طلب بتدریج بڑھ رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ درآمدات 16فیصد بڑھ کر 5ارب ڈالر سے متجاوز ہوگئی ہے جس کے اثرات روپے کی قدر پر مرتب ہورہے ہیں۔ اس کے علاوہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں بھی گذشتہ سے کمی کا رحجان دیکھا جارہا ہے جو روپے کی قدر پر اثرانداز ہے۔ اسی طرح شرح سود میں ہونے والی کمی اور کائبور گھٹنے سے بھی روپیہ دبا کا شکار ہے،