حکومتیں امن وامان برقرار رکھنے میں فلاپ،ڈاکٹر ابولخیر

     حکومتیں امن وامان برقرار رکھنے میں فلاپ،ڈاکٹر ابولخیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(سٹی رپورٹر)جے یو پی و ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں کرم کے اندر امن قائم رکھنے میں مکمل طور پر ناکام پر نظر آئی فرقہ وارانہ آگ میں سینکڑوں گھر و خاندان تباہ ہوچکے محمود غزنوی پوری امت مسلمہ کا ہیرو ہے وزیر، دفاع خواجہ آصف نے انکو لٹیرا کہہ کر پوری امت کی دل آزاری کی جبکہ جمعیت علما پاکستان کے مرکزی نائب صدر مولانا حاجی عاشق علی خان قادری نے کہا کہ  کارکنان نئے عزم کے ساتھ نظام مصطفی کی جدو جہد کا عزم کریں قیام امن کے لئے جے یو پی اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ان (بقیہ نمبر22صفحہ7پر)

خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علما پاکستان کے مرکزی نائب صدر مولانا حاجی عاشق علی خان قادری سے کی گئی ملاقات میں کیا صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر نے مزید کہا وفاقی و صوبائی حکومتیں کرم کے اندر امن و امان قائم رکھنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آئی کرم میں جو حالات رہے اور شاہراہ بند ہونے سے پورے ملک کا زمینی رابطہ کرم سے منقطع رہا جس سے کھانے پینے کا ذخیرہ تک ختم ہوگیا فرقہ وارانہ آگ میں سینکڑوں گھر اور خاندان تباہ ہوچکے افسوس کہ ہمارے حکمرانوں کے پاس ملک میں قیام امن کے لئے کوئی پالیسی نہیں کئے دن تک شہر کراچی میں بھی حالات کنٹرول سے باہر رہے مختلف مقامات پر دھرنوں سے کراچی کے عوام کو بھی شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑا ملی یکجہتی کونسل قیام امن کی جدو جہد جاری رکھے گی 6 جنوری کو امن فارمولے کا لائحہ عمل دیں گے قائد جمعیت نے مزید کہا محمود غزنوی افغانستان ہی نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کا ہیرو ہے خواجہ آصف نے انکو لٹیرا کہہ کر پوری امت مسلمہ کی دل آزاری کی ہے اس پر وہ معافی مانگیں ورنہ ان سے وزارت دفاع کا قلمندان واپس لیا جائے جن کے نام پر میزائل کا نام رکھا گیا ہے اور اس وزارت کا وزیر کسی ایسے شخص کو بنانا جو محمود غزنوی کو لٹیرا سمجھے یہ کسی طور پر بھی مناسب نہیں عاشق علی قادری نے کہہ جے یو پی قائد ڈاکٹر ابوالخیر زبیر کی قیادت میں منظم و فعال ہے کارکنان نئے سال کے موقع نئے جزبے سے نظام مصطفی کی جدو جہد کا عزم کریں۔