مخدوم رشید،پولیس آپریشن،12ہزار گرام سے زائد چرس برآمد
مخدوم رشید(نمائندہ خصوصی)تھانہ مخدوم رشید پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش آصف نامی شخص کو کورٹ رب نواز بابر چوک (بقیہ نمبر24صفحہ7پر)
کے نزدیک سے گرفتار کرکے 12 ہزار 62 گرام گردہ چرس برآمد کر کے 9-(1)3c بجرم مقدمہ درج کر لیا ہے واضح رہے کہ ملزم اصف نے گرفتاری کے بعد انکشاف کیا ہے کہ میں عرصہ دراز سے ارشد عرف افلا ڈوگر سے منشیات آئس چرس گردہ لے کر سپلائی کرتا ہوں کچھ دن پہلے برآمدہ چرس کا آرڈر افلا ڈوگر کو دیا تھا جس نے مجھے آج کوٹ رب نواز سپلائی دینے کا وعدہ کیا جو کہ میں نے وصول کی ہے جو میرے قبضہ سے برامد ہوئی ہے میں پہلے بھی جیل بھگت چکا ہوں۔