مولانا فضل الرحمن کا14جنوری کو وہاڑی کا دور ہ متوقع، تیاریاں شروع
وہاڑی(نمائندہ خصوصی،سپیشل رپورٹر،نامہ نگار) پاکستان کی اہم ترین سیاسی و مذہبی شخصیات اگلے ہفتے وہاڑی کا دورہ کریں گی ان شخصیات میں قائد ملت اسلامیہ امیر(بقیہ نمبر26صفحہ7پر)
جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن14جنوری کو جامعہ خالد بن ولید ٹھینگی میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کریں گے جبکہ جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر مولانا سراج الحق 12جنوری کو جامعہ اسلامیہ جدیدہ وہاڑی میں خطاب اور فارغ التحصیل طلبا میں اسناد اور دستار فضیلت دیں گے دونوں رہنما اپنے دورہ کے دوران میڈیا ٹاک کے علاوہ مختلف وفود سے ملاقات کریں گے۔