ملتان، رحیم یارخان، وہاڑی میں حادثے 7 افراد جاں بحق، متعددخمی 

    ملتان، رحیم یارخان، وہاڑی میں حادثے 7 افراد جاں بحق، متعددخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                                 ملتان،رحیم یار خان، وہاڑی (وقائع نگار،نمائندہ پاکستان، بیورو رپورٹ)حادثات کے مختلف واقعات میں 5فراد جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے۔تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے ای بلاک کے قریب نامعلوم شخص لائنیں کراس کررہاتھا کہ شالیمار ایکسپریس جو کراچی سے راولپنڈی جارہی تھی کی زد میں آگیا اور زخمی ہوگیا جوزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت نہ ہوسکی دریں (بقیہ نمبر11صفحہ7پر)

 اثنا تھانہ مخدوم رشید کے علاقے 25سالہ سنیل احمد پیدل گھر جارہاتھا کہ بابر چوک کے قریب نجی کمپنی کی بس نے پیچھے سے ہٹ کیا جو شدید زخمی ہوگیا جسے ریسکیو نے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا جو نشتر ہسپتال میں چل بسا جبکہ بی زیڈ پولیس کو امان اللہ شریف نے اطلاع دی کہ میرا بھائی مبشر شریف کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر مارکر زخمی کردیا جس کی حالت غیر واقعات کی اطلاعات پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا عمل شروع کردیا  ٹریفک کا پہلا حادثہ دڑی سانگی کی رہائشی 16 سالہ عالیہ کے ساتھ پیش آیا جسے سڑک کراس کرنے کے دوران تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئی۔ دوسرا حادثہ تاج گڑھ کے رہائشی 57 سالہ یعقوب کے ساتھ پیش آیا جو موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنیوالے ٹرک کے ساتھ ٹکرا کر شدید زخمی ہو گیا جبکہ تیسرا حادثہ گھوٹکی کے رہائشی 24 سالہ حسین کے ساتھ پیش آیا جو موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والے ٹرالر سے ٹکراکر شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی ہونیوالے تینوں افراد کو ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود تینوں افراد جانبر نہ ہو پائے اور دم توڑ گئے۔ سوموار کے روز وہاڑی میں دو حادثات میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے، پہلا حادثہ دربار نادر ولی کے قریب پیش آیا جس میں 65 سالہ شخص موٹر سائیکل سے گر کر جاں بحق ہوگیا جبکہ کچی پکی روڈ پر نوجوان ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آ کر کچلا گیا دونوں نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ متعلقہ پولیس نے بھی قانونی کاروائی شروع کردی ہے