وہاڑی،ڈسٹرکٹ بار الیکشن کی تیاریاں،جوڑ توڑ، دعوتیں شروع
وہاڑی(بیورورپورٹ،سپیشل رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی۔ ینگ ڈیموکریٹک الائنس کے امیدوار برائے جنرل سیکرٹری عاصم جان ایڈووکیٹ کی الیکشن کمپین میں بار کے وکلا کے بڑے بڑے گروپس، اور وکلا کی بہت بڑی تعداد نے عاصم جان کی حمایت کا اعلان کردیا۔ معروف قانون دان شیخ فضل الرحمان ایڈووکیٹ (بقیہ نمبر10صفحہ7پر)
نے وکلا کی بہت بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ینگ ڈیموکریٹک الائنس کے وکلا کی محنت اور جیت کی لگن کے علاہ بار کے بڑے بڑے دھڑوں کا اس گروپ پر اظہار اعتماد اور جنرل سیکرٹری کی نشست پر عاصم جان ایڈووکیٹ کی حمایت کا اعلان نوجوان وکلا کے اس گروپ کی الیکشن سے پہلے ہی جیت ہے۔ وکلا سے گروپ لیڈر طارق اسماعیل ایڈووکیٹ، را سلیم ایڈووکیٹ، عاصم جان ایڈووکیٹ، شیخ علی بابا ایڈووکیٹ، انیس الرحمان ایڈووکیٹ، ملک محمد زاہد ایڈووکیٹ اور دیگر وکلا نے بھی خطاب کیا