چلڈرن ہسپتال ملتان، فلو سائیٹو میٹر مشین فعال، بلڈ کینسر کی تشخیص ممکن
ملتان(وقائع نگار)فلو سائیٹو میٹر مشین چلڈرن ہسپتال ملتان میں فعال ہوگئی، بلڈ کینسر کے مریضوں کی تشخیص کے لیے ایک نعمت کم نہیں ہے۔واضح رہے چلڈرن ہسپتال ملتان جنوبی پنجاب کا واحد مرکز ہے جہاں اکیوٹ لیوکیمیا (بلڈ کینسر) کی تشخیص کے (بقیہ نمبر9صفحہ7پر)
لیے فلو سائیٹو میٹر مشین کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ یہ مشین مکمل طور پر فعال ہے اور مریضوں کی خدمت کے لیے دستیاب ہے۔ڈین چلڈرن ہسپتال ملتان، پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی کی کوششوں اور تعاون سے یہ مشین فعال کی گئی ہے، اور مشین کے تمام ریجنٹس/مٹیریل بھی ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ یہ ٹیسٹ صرف چلڈرن ہسپتال ملتان میں کیا جاتا ہے، جو جنوبی پنجاب کے مریضوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔ اس کے ذریعے خون کے کینسر کے مریضوں کے لیے امیو نو فینو ٹائپنگ ٹیسٹ کیا جا سکتا ہے، جس سے ان کے علاج میں مدد ملے گی۔کینسر کے مریضوں کے لیے یہ سہولت فراہم کرنے پر ہم حکومتِ پنجاب، ڈین چلڈرن ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی، اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کامران آصف کے تہہ دل سے مشکور ہیں