بھارتی وزیرداخلہ نے مقبوضہ کشمیر کا نام تبدیل کرنیکا شوشہ چھوڑ دیا

  بھارتی وزیرداخلہ نے مقبوضہ کشمیر کا نام تبدیل کرنیکا شوشہ چھوڑ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(این این آئی) بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ نے مقبوضہ کشمیر کا نام تبدیل کرنے کا شوشہ چھوڑ دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق  نئی دہلی میں کشمیرکی تاریخ پر لکھی گئی کتاب کی تقریب رونمائی  سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ نے کہا کہ یہ ممکن ہے کہ تاریخ میں کشمیر کا نام بابا کش یپ کے نام پر رکھا گیا ہو۔ امیت شاہ نے کہا کہ مؤرخین نے جو کرنا تھا کردیا لیکن اب ہمیں کون روک سکتا ہے اب یہ ہمارا کام ہے کہ ہم حقائق و شواہد کے ساتھ تاریخ درست کریں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امیت شاہ نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ کشمیر کو کش یپ کی سرزمین کے طور پر جانا جاتا ہے، ہم کشمیر کی ثقافتی شان کو حاصل کریں گے۔

شوشہ

مزید :

صفحہ اول -