مظفر گڑھ، ٹائر پھٹنے سے بس کو حادثہ، پانچ افراد جاں بحق، 15سے زائد زخمی
کوٹ ادو،مظفرگڑھ،چوک سرور شہید (خبرنگار، تحصیل رپورٹر،سپیشل رپورٹر)چوک سرور شہید اڈہ پٹھان ہوٹل کے نزدیک بس کو حادٹہ 5 افراد جانبحق 15 زخمی ہیں گزشتہ روز راولپنڈی سے ملتان جانے والی نیو خان کمپنی کی بس کا اڈہ پٹھان ہوٹل کے قریب ٹائر پھٹ گیا جس کی وجہ سے بس بے قابو ہو کر نہر کنارے موجود بجلی کے کھمبے سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں چوک سرور شہید کے جاوید بھٹی سمیت 5 افراد موقع پر ہی جان بحق ہو گئے جبکہ 15 سے زائد افراد شدید زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں زخمیوں اور نعشوں کو بس کی باڈی کاٹ کر باہر نکالا گیا زخمیوں اور نعشوں کو نشتر ہسپتال شفٹ کیا گیا جبکہ زخمی ہونے والوں میں 5 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے پولیس تھانہ سرور شہید سناواں اور کوٹ ادو نے بھی موقع پر پہنچ کر امدادی کاموں میں حصہ لیا