پنجاب پولیس ، سوئی ناردرن گیس کی56.74 ملین کی نادہندہ

پنجاب پولیس ، سوئی ناردرن گیس کی56.74 ملین کی نادہندہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن)سوئی ناردرن گیس پائپ لائن نے پنجاب پولیس کو خبردار کیا ہے کہ 56.74 ملین روپے کے بقایا جات کی عدم ادائیگی کی صورت میں محکمہ پولیس کے گیس کنکشن منقطع کر دیئے جائیں گے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سرکاری عہدیدار کا کہنا ہے کہ پولیس سوئی ناردرن گیس کی 56.74 ملین روپے کی نادہندہ ہے جبکہ صوبائی حکومت نے صوبہ بھر کے تمام پولیس دفاتر کے یوٹیلٹی بلوں کی ادائیگی کے لئے مالی سال2011-12 کے بجٹ میں 546.324 ملین روپے کی رقم مختص کی گئی تھی جس میں بعد ازاں انسپکٹر جنرل پولیس کے مطالبہ پر اضافہ کر کے614.46 ملین روپے کیا گیا تھا ۔ابتدائی طور پر گیس بلوں کی ادائیگی کے لئے 41.86 ملین روپے رکھے گئے تھے جبکہ سوئی ناردرن نے56.74 ملین روپے کا بل بھیج دیاجس کی جون کے آخر تک ادائیگی نہ کی گئی ۔راولپنڈی33.718 ملین روپے کا نادہند ہے ۔بہاولپور نے سوئی ناردرن کے8لاکھ 72 ہزار620 روپے دینے ہیں ۔گوجرانوالہ 9 لاکھ32 ہزار 400 روپے کا نادہندہ جبکہ فیصل آباد 4 لاکھ58 ہزار930 روپے کی نادہندہ ہے ۔لاہور 15.568 ملین ،ساہیوال 1.7 ملین جبکہ شیخو پورہ کے ذمہ2.613 ملین روپے واجب الادا ہیں۔

مزید :

ایڈیشن 1 -