ایس پی کے عہدے پر ترقی پانیوالے 18 افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات
لاہور (وقائع نگار خصوصی) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب محمد حبیب الرحمان نے حال ہی میں ڈی ایس پی سے ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والے 18 افسروں کے تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایس پی لیگل ملتان ضیاءاحمد خان کو ایس پی لیگل ملتان ریجن، ڈی ایس پی لیگل، پی ٹی ایس راولپنڈی، جبار حسین کو ایس پی لیگل، راولپنڈی ریجن ڈی ایس پی لیگل، پولیس کالج سہالہ محمد صدیق کو ایس پی لیگل پولیس کالج سہالہ، ڈی ایس پی لیگل، میانوالی محمد اقبال ملک کوایس پی لیگل سرگودھا ریجن، ڈی ایس پی لیگل شیخوپورہ لیاقت علی کو ایس پی لیگل شیخوپورہ ریجن، ڈی ایس پی لیگل لاہور قیصر علی شیخ کو ایس پی لیگل، ڈی جی خان ریجن، ڈی ایس پی لیگل، شیخوپورہ ممتاز احمد ایس پی لیگل گوجرانوالہ ریجن، ڈی ایس پی لیگل سنٹرل پولیس آفس، نصیر احمد بلوچ کو ایس پی لیگل، پی ٹی ایس فاروق آباد ڈی ایس پی لیگل پی ٹی سی لاہور سردار کرامت علی کو ایس پی لیگل پولیس ٹریننگ کالج لاہور، ڈی ایس پی لیگل، پی ٹی سی چوہنگ لاہور مسز یاسمین بشیر کو ایس پی انوسٹی گیشن ساہیوال، ڈی ایس پی اوکاڑہ مشتاق حسین کو ایس پی لیگل ساہیوال ریجن ڈی ایس پی لیگل لاہور ناصر محمود افضل کلیار کو ایس پی لیگل، بہاولپور ریجن ڈی ایس پی لیگل فیصل آباد اشفاق جاوید ایس پی لیگل فیصل آباد ریجن ڈی ایس پی لیگل لاہور اعجاز حسین گیلانی کو ایس پی لیگل لاہور ایس پی لیگل لاہور شاہدہ نسرین کو ایس پی انویسٹی گیشن بھکر، ڈی ایس پی لیگل سنٹرل پولیس آفس محمد شفیق گجر کو ایس پی سی آئی اے گوجرانوالہ ڈی ایس پی آرگنائزز کرائم فیصل آباد ضامر الحق کو ایس پی سی آئی اے فیصل آباد جبکہ ڈی ایس پی انویسٹی گیشن فیصل آباد، مریم ناہید کو ایس پی انوسٹی گیشن چنیوٹ تعینات کیا گیا۔