کینیا کے ساحلی علاقے میں دو مختلف حملوں میں 13افراد ہلاک

کینیا کے ساحلی علاقے میں دو مختلف حملوں میں 13افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                        نیروبی (اے پی پی) کینیا کے ساحلی علاقے لامو میں دو مختلف حملوں میں 13 افراد ہلاک ہو گئے۔ صومالیہ کی باغی تنظیم الشباب نے حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ اتوار کو ریڈ کراس نے بتایا کہ لامو میں ہندی ٹریڈنگ سینٹر میں 4 افراد ہلاک ہوئے جبکہ ایک اور حملہ میں دریائے پٹنا کے علاقہ گامبا میں 9 افراد ہلاک ہوئے۔ کینیا کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے خصوصی ادارے نے کہا ہے کہ مقامی انتظامیہ اور پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ صومالیہ کی باغی تنظیم الشباب کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ القاعدہ سے منسلک جنگجوﺅں نے کامیابی سے اپنا ہدف حاصل کیا ہے۔ ان حملوں میں 10 افراد ہلاک ہوئے۔ الشہاب نے پیکیتونی میں گذشتہ ماہ ہونے والے حملوں کی ذمہ داری بھی قبول کر لی جس میں 65 افراد ہلاک ہوئے تھے۔   

مزید :

عالمی منظر -