مودی کا دورہ تل ابیب، بھارت اور اسرائیل کا قادیانیوں سے گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا

مودی کا دورہ تل ابیب، بھارت اور اسرائیل کا قادیانیوں سے گٹھ جوڑ کھل کر سامنے ...
مودی کا دورہ تل ابیب، بھارت اور اسرائیل کا قادیانیوں سے گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا

  

تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کے دورہ اسرائیل کے دوران اسرائیل ، بھارت اور قادیانیوں کا گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا، تل ابیب ائرپورٹ پر مودی کے استقبال کے لئے نیتن یاہو کے ہمراہ قادیانیوں کی تنظیم کے اسرائیلی صدر ائرپورٹ پر موجود تھے، مودی کافی دیر تک قادیانی تنظیم کے سربراہ کا ہاتھ پکڑے ہوئے خوش گپیوں میں مصروف رہے۔

فوڈ اتھارٹی نے ہوٹلز مالکان کو استعمال شدہ تیل مخصوص کمپنی کو سستے داموں فروخت کرنے کا پابند بنا دیا

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اپنے دورہ اسرائیل پر تل ابیب ائرپورٹ پہنچے جہاں پر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ان کا استقبال کیا لیکن اس موقع پر احمدیہ تنظیم اسرائیل کے صدر محمد شریف اودھے بھی خصوصی طور پر موجود تھے۔ قادیانی تنظیم کے صدر نے مودی کے ساتھ پرتپا ک انداز میں مصافحہ کرتے ہوئے اپنا تعارف کرایا اور کہا کہ وہ اسرائیل میں ان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ جس پر مودی کا کہنا تھا کہ بھارت میں ہمارے قادیانیوں کے ساتھ بہت قریبی تعلقات ہیں اس جواب پر قادیانی لیڈ ر کا کہنا تھا کہ ہم آپ کے بے حد مشکور ہیں کہ بھارت اور اسرائیل نے قادیانیوں کو خصوصی مراعات دے رکھی ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -