آج کا دن کیسا رہے گا؟

آج کا دن کیسا رہے گا؟
آج کا دن کیسا رہے گا؟

  


آسٹرالوجر:علی زنجانی

برج حمل

07جولائی جمعہ۔ آج کے دن ایک پر جوش ویک اینڈ کی تیاری ہوگی اور قوی امکان ہے کہ آپ کی خوش قسمتی کا دور شروع ہو جائے آپ کی تنہائی کے دن ختم ہو جائیں گے۔

برج ثور

07جولائی جمعہ۔ عزیز و اقارب کے ساتھ میل ملاقات رہے گی۔ مشترکہ مفاد کے کام میں رجحان ہوگا۔ مالی منصوبوں پر عملدرآمد ہو سکے گا۔ نجی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگا۔

برج جوزا

07 جولائی جمعہ۔ اچھے لوگوں کا تعاون مفید ثابت ہوگا۔ اپنے من پسند مشاغل اپنا سکیں گے۔ جائیداد وغیرہ خریدنے کا رجحان ہوگا۔ رومانوی امور حسب منشاءطے پائیں گے۔

برج سرطان

07 جولائی جمعہ۔ کامیابی کے لئے کی گئی کوششیں زیادہ توجہ طلب ہیں ورنہ آپ کسی انجانی کیفیت سے دوچار ہو جائیں کے جہاں کسی سخت قسم کے سبق کو سیکھنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہوگا۔

برج اسد

07 جولائی جمعہ۔ تفتیشی رپورٹر کا کردار ادا کریں۔ تحقیقات کریں اور بیکار تشریحات مسترد کر دیں۔ آپ کی شخصیت سے ایک کشش‘ تخلیقی صلاحیت اور خوش اخلاقی کا اظہار ہوتا ہے۔

برج سنبلہ

07 جولائی جمعہ۔ کسی عزیز وغیرہ سے کسی معاملے میں غلط فہمی کا اندیشہ ہے۔ مالی امور میں محتاط رہیں۔ روپے پیسے کا استعمال سوچ سمجھ کر کریں۔ مالی حساب کتاب بہتر طور پر ہو سکے گا۔

برج میزان

07 جولائی جمعہ۔ جائیداد کے بارے میں گفتگو ہوگی۔ افسران رعب جھاڑ یں گے لیکن آپ کی فطری قدامت پسندی آپ کو انتہا پسند انہ نظریات سے محفوظ رکھے گی۔

برج عقرب

07 جولائی جمعہ۔ قریبی رشتہ داروں اور پڑوسیوں سے تعلقات میں بہتری آئے گی۔ خوشگوار اور جذباتی موڈ رہے گا۔ ادب سے لگاﺅ اور ذہنی تحقیق کا جوش پیدا ہوگا۔

برج قوس

07 جولائی جمعہ۔ کاروبار‘ شراکت اور شادی کے بارے میں بہت سی تجاویز ملیں گی۔ اگر شادی شدہ ہیں تو شریک حیات کے بارے میں نیا تجربہ ہوگا۔ تعلقات میں بہتیری ہو گی۔

برج جدی

07 جولائی جمعہ۔ حاسدین آپ کی نیک نامی سے ناجائز فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ پریشانیاں غالب ہو سکتی ہیں۔ صدقہ‘ خیرات کرنے سے خطرہ سے بچ سکتے ہیں۔

برج دلو

07 جولائی جمعہ۔ سوچ مثبت ہونے سے بہت سے مسائل کا خاتمہ ہو گا۔۔ ملازمت سے متعلقہ معاملات حساس رہیں گے۔شریک حیات کیساتھ تعلقات مستحکم رہیں گے۔

برج حوت

07 جولائی جمعہ۔ تقریب میں شرکت کا امکان ہے۔ غیر متوقع طور پر کوئی پروگرام بن سکے گا۔ اپنے جذبات پر قابو رکھئے۔ دوسروں سے لڑنے کی کوشش نہ کریں۔

مزید : مخفی علوم