علامہ اقبال یونیورسٹی ٹورنامنٹ فیڈرل بورڈ کی کامیابی

علامہ اقبال یونیورسٹی ٹورنامنٹ فیڈرل بورڈ کی کامیابی

  

اسلام آباد (یو این پی) فیڈرل بورڈ نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی لیڈنگ یونٹ ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں کالونی ینگ الیون کو 20 رنز سے ہرادیا۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں فیڈرل بورڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 88 رنز بناکر کالونی ینگ الیون کو میچ میں کامیابی کے لئے 89 رنز کا ہدف دیا۔ فیڈرل بورڈ کی جانب سے شمیم نے 23، جنید نے 22 رنز اور وقار نے 17 رنز بنائے، جواب میں کالونی کی ٹیم مطلوبہ ہدف پورا نہ کر سکی بلکہ مقررہ اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر 69 رنز بنا سکی، توصیف نے 14 رنز اور زوہیر نے 23 رنز بنائے، فیڈرل بورڈ کے مدثر نے 12 رنز کے عوض 3 کھلاڑی آؤٹ کئے، امپائرز کے فرائض بدر منیر، اظہر عباس اور ظہیر نے انجام دیئے، اس میچ کے مہمان خصوصی یاسر عباس تھے اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑی سے مہمان خصوصی کا تعارف آرگنائزنگ سیکرٹری محمد ایاس نے کروایا، ٹورنامنٹ میں سولہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ہر گروپ سے ایک، ایک ٹیم سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریگی، سیمی فائنل مقابلے 27 جولائی کو جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 28 جولائی کو کھیلا جائے گا اور ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -