وزیر اعظم نواز شیریف آج حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کے پہلے یونٹ کا افتتاح کرینگے

وزیر اعظم نواز شیریف آج حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کے پہلے یونٹ کا افتتاح ...
وزیر اعظم نواز شیریف آج حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کے پہلے یونٹ کا افتتاح کرینگے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم محمد نواز شیریف آج حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کے پہلے یونٹ کا افتتاح کرینگے ، پلانٹ کے پہلے یونٹ سے 760میگا واٹ بجلی پیدا کرے گا جبکہ پلانٹ سے مجموعی طورپر 1230میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی .

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف گزشتہ چندماہ میں بڑے پراجیکٹس کی تکمیل کا افتتاح کر چکے ہیں جبکہ آج حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کے پہلے یونٹ کا افتتاح کرینگے ، منصوبے میں نیپرا ٹیرف کے مقابے میں 57ارب روپے کی بچت کی گئی ہے جبکہ پلانٹ کو دنیا کی جدید اور موثر ترین ٹیکنالوجی استعمال کی گئی جبکہ پلانٹ کو ریکارڈ مد ت میں مکمل کیا گیا ہے پلانٹ کی جدید ٹیکنالوجی کے باعث آپریشن اور مینجمنٹ اخراجات کی مد میں سالانہ 2ارب روپے کی بچت ہو گی۔

مزید :

اسلام آباد -