محمد وسیم نے ڈبلیو بی سی رینکنگ ٹائٹل فائٹ جیت لی

محمد وسیم نے ڈبلیو بی سی رینکنگ ٹائٹل فائٹ جیت لی

  

پاناماسٹی(سپورٹس ڈیسک)باکسرمحمدوسیم نے ڈبلیو بی سی رینکنگ ٹائٹل فائٹ جیت لی۔مایہ ناز پاکستانی باکسرمحمدوسیم نے ایک اورانٹرنیشنل ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔ پاناما میں حریف باکسر کو دوسرے راونڈ میں ہی ناک آوٹ کردیا ۔کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے ڈبلیو بی سی سلورفلائی ویٹ چیمپئن اور باکسرمحمد وسیم کی انٹرنیشنل چیلنج فائٹ آج صبح پاناماسٹی کے اسپورٹس جمنازیم میں ہوئی،جہاں ان کا مقابلہ پاناما کے باکسرایلی سروالڈیزسے ہوا۔ورلڈباکسنگ کونسل کے تحت ہونیوالی فائٹ آٹھ راونڈزپرمشتمل تھی،تاہم محمدوسیم فائٹ سے قبل ہی جارحانہ موڈ میں نظرآئے اوراس کامظاہرہ انہوں نے فائٹ کے آغاز میں پہلے ہی راونڈ میں حریف باکسر کو ناک آوٹ کرکے کیا،تاہم اس نے شکست تسلیم کرنے سے انکارکردیا۔دوسرا راونڈ ہوا تو اس میں بھی محمدوسیم نے مخالف پر تابڑ توڑ حملے کئے اوراسے مکمل ناک آوٹ کردیا ۔اس طرح محمدوسیم نے یہ فائٹ دوسرے راونڈ میں جیت کر مسلسل چھٹی فائٹ میں ناقابل تسخیرہونیکااعزازبھی برقرار رکھا۔باکسروسیم اپنی شاندار کامیابی پر بیحد خوش نظر آئے،ان کا کہناتھا کہ انہوں نے اس فائٹ کے لئے زبردست محنت کی تھی، پاکستانی کوچ محمدطارق سے کوچنگ کے علاوہ انہوں نے امریکی ٹرینر جیف مے ویدر سے بھی تربیت حاصل کی ، جس کی بنا پر وہ اپنی کامیابی کے لئے نہایت پرعزم بھی تھے۔محمد وسیم کے اہل خانہ نے بھی ان کی کامیابی پر بیحد خوشی کا اظہار کیا ۔باکسرمحمدوسیم بین الاقوامی سطح پر کامیابی کے جھنڈے تو گاڑہی رہے ہیں اب ان کا آئندہ ہدف ڈبلیو بی سی گولڈ ٹائٹل حاصل کرنیکا ہے جس کیلئے وہ رواں سال کے آخر میں جاپانی باکسر سے مقابلہ کریں گے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -