زمبابوین بلے باز ہیملٹن ماساکڈزا کی سری لنکا کے خلاف سنچری

زمبابوین بلے باز ہیملٹن ماساکڈزا کی سری لنکا کے خلاف سنچری
 زمبابوین بلے باز ہیملٹن ماساکڈزا کی سری لنکا کے خلاف سنچری

  

ہمبنٹوٹا(اے پی پی) زمبابوے کرکٹ ٹیم کے اوپنر ہیملٹن ماساکڈزا نے سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں سنچری سکور کی۔ ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے میچ میں ماساکڈزا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 111 رنز بنائے جس میں ایک چھکا اور 15 چوکے شامل تھے۔ یہ ان کے ون ڈے کیریئر کی پانچویں سنچری ہے۔ وہ اب تک 176 میچوں میں 4922 رنز سکور کر چکے ہیں جس میں 5 سنچریاں اور 30 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -