عالمی شہرت یافتہ فٹ بالرز کی نمائشی میچ کیلئے آج پاکستان پہنچیں گے

عالمی شہرت یافتہ فٹ بالرز کی نمائشی میچ کیلئے آج پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد(اے پی پی) فٹ بال کے عالمی ستارے دو نمائشی میچ کھیلنے کیلئے (آج) جمعہ کو پاکستان پہنچیں گے جن میں رونالڈینو، روبرٹو کارلوس، رائن گگز اور دیگر پلیئرز شامل ہیں۔ پہلا نمائشی میچ ہفتہ کو کراچی اور دوسرا اتوار کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان آنے والے کھلاڑیوں میں برازیل کے رونالڈینہو، رابرٹو کارلوس، رابرٹ پائرز، فرانسس نکولس اینلکا، پرتگال کے لوئس بوا مورٹے، ہالینڈ کے جارج بوتنگ، انگلینڈ کے ڈیوڈ جیمز اور رائن گگز شامل ہیں۔ ان میچوں میں ایک ٹیم سات کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔ ایک ٹیم رونالڈینو جبکہ دوسری ٹیم رائن گگز کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ غیر ملکی کھلاڑیوں کے علاوہ پاکستانی فٹ بالرز بھی حصہ لیں گے جن کا انتخاب کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں ہونے والے میچوں میں ان کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی