نواز شریف سے احتساب کا مطالبہ کرنے والے این آر او زدہ لوگ تاریخ کے ہاتھوں نشان عبرت بنیں گے: وزیر اعظم آزاد کشمیر

نواز شریف سے احتساب کا مطالبہ کرنے والے این آر او زدہ لوگ تاریخ کے ہاتھوں ...
نواز شریف سے احتساب کا مطالبہ کرنے والے این آر او زدہ لوگ تاریخ کے ہاتھوں نشان عبرت بنیں گے: وزیر اعظم آزاد کشمیر

  


مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ این آراو زدہ لوگ وزیر اعظم پاکستان پر الزام لگا رہے ہیں اور ان سے احتساب کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ پاکستان توڑنے والوں کا انجام سب کے سامنے ہے جو اس ملک کو کمزور کرینگے وہ بھی تاریخ کے ہاتھوں نشان عبرت بنیں گے ، مریم نواز شریف نے جے آئی ٹی پیشی کے بعد جو گفتگو کی اس سے مخالفین کے منہ بند ہو گئے ،مریم نواز قوم کی بیٹی ہیں اور انہوں نے اپنی گفتگو کے ذریعے اس کا ثبوت دیا ہے ، دشمنوں کو سی پیک سے تکلیف ہے کیونکہ کے اس کے بعد دنیا کی کل تجارت کا چار فیصد گوادر کے راستے ہوگاجس سے ملک کے اندر معاشی و صنعتی ترقی کا انقلاب برپا ہوگا۔ملک میں اس وقت جو سیاسی افراتفری پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اس کا مقصد میاں محمد نواز شریف کو ملک کی ترقی اور خوشحالی سے روکنا ہے۔ مگر یہ سازشین کامیاب نہیں ہونگی۔ وزیر اعظم پاکستان نہ دباو¿ میں آنے والے ہیں اور نہ ہی گھبرانے والے ہیں ۔

پاکستان تحریک انصاف نے3بڑی سیاسی جماعتوں کی4اہم وکٹیں گرا دیں

وزیر اعظم ہاﺅس میں مسلم لیگی کارکنان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاررق حیدر خان نے کہا ہے کہ بدتمیزوں کا ایک ٹولہ ملک کے اندر میڈیا کے ذریعے سیاسی افراتفری پھیلا رہا ہے۔پاکستان میں صرف میاں محمد نواز شریف کے خاندان نے خود کو احتساب کے لئے پیش کیا اور باقاعدہ انکوائری بھگتی۔ مگر حیرانگی کی بات یہ ہے کہ مسٹر ٹین پرسنٹ اور جواری اس شخص کے احتساب کی بات کر رہے ہیں جس کا ایک آمر نے دس سال تک احتساب کیا۔پاکستان مسلم لیگ ن بانجھ جماعت نہیں ہے۔ پی ٹی آئی مسترد شدہ عناصر کا ٹولہ ہے اور پی پی کا ٹریلر چلنے سے پہلے ہی پھٹ گیا ہے۔ لیگ شریفوں کی جماعت ہے جو ماو¿ں ،بہنوں کی عزت و تکریم کو مقدم سمجھتی ہے۔کشمیر پاکستان کا سر ہے پاکستان کا وجود کشمیر کے بغیر نامکمل ہے۔ کشمیر کے دریاو¿ں کی بدولت وطن عزیز کی مٹی سونا اگلتی ہے۔ کچھ لوگ اپنا ماضی بھول گئے ہیں۔ بھٹو مرحوم ایوب خان کو ڈیڈی کہ کر پکارتے تھے، کون کس کی پیداوار ہے قوم سب کچھ جانتی ہے۔ آج ایسے لوگ ملک کے وارث بنے پھرتے ہیں جنھوں نے اس ملک کو دو لخت کیا۔ ان لوگوں کا انجام بھی برا ہوا۔ اور آج جو لوگ ملک کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں انھیں بھی اپنا انجام بھولنا نہیں چاہئے۔وزیراعظم پاکستان کی کاکردگی سے خائف عناصر ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں اور میاں محمد نواز شریف کا راستہ روکنے کے لئے سازشوں میں مصروف ہیں۔

مزید : مظفرآباد