بنگلہ دیشی ٹیم کی کارکردگی پر عدم اطمینان
ڈھاکا(یواین پی) بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز اکرم خان نے چیمپئنز ٹرافی میں بنگال ٹائیگرز کی کارکردگی پر عدم اطمینان کااظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ میں بالنگ اعلیٰ معیار کی نہیں رہی۔ شکیب الحسن اور مستفیض الرحمن توقعات پر پورا نہ اتر سکے۔