تنخواہوں پر تنازع ،آسٹریلوی ٹیم کادورہ جنوبی افریقہ منسوخ

تنخواہوں پر تنازع ،آسٹریلوی ٹیم کادورہ جنوبی افریقہ منسوخ

  

سڈنی (این این آئی) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے پہلی بار تنخواہ کے تنازع پر اپنا دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی اے ٹیم نے جمعہ کو جنوبی افریقہ کے دورے پر روانہ ہونا تھا تاہم یہ دورہ آسٹریلیا کی نگران باڈی ٗکرکٹ آسٹریلیا اور کھلاڑیوں کے درمیان ناکام مذاکرات کے بعد منسوخ کر دیا گیا۔خیال رہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کھلاڑیوں کے ساتھ کیے جانے والے معاہدے سے ایک شق کو ختم کرنا چاہتی تھی۔کرکٹ آسٹریلیا اور کھلاڑیوں کے درمیان معاہدے کی ایک شق کھلاڑیوں کو ان کی آمدن کی ضمانت فراہم کرتی تھی۔آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ایسا کرنا غیر منصفانہ ہے۔کھلاڑیوں اور کرکٹ آسٹریلیا کے درمیان اس تنازعے سے 200 سے زائد کرکٹرز متاثر ہوئے ہیں اگر یہ تنازع ختم نہ ہوا تو آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان نومبر میں کھیلی جانے والی ایشز سیریز بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -