شاہد آفریدی کی کوکنگ کرتے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

شاہد آفریدی کی کوکنگ کرتے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
 شاہد آفریدی کی کوکنگ کرتے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی انٹر نیشنل کرکٹ سے فارغ ہونے کے بعد آجکل شاہد آفریدی فاونڈیشن کے لیے چندہ اکٹھا کرنے کی مہم چلا رہے ہیں اور وہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک سے چندہ اکٹھا کر رہے ہیں تاکہ تھر میں ایک ہسپتال قائم کیا جا سکے۔ انٹر نیشنل کیرئیر کے دوران مصروف ترین سٹار آل را?نڈر اب جہاں اپنی فا?نڈیشن کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں تو وہاں ہی اپنی فیملی کو بھی وقت دے رہے ہیں۔حال ہی میں شاہد آفریدی کی ایک تصویر سوشل میڈ یا پر وائرل ہو گئی جسے دیکھ کر سوشل میڈ یا صارفین نے انہیں خوب داد دی۔تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہد آفریدی باورچی خانے میں کھڑے ہو کر اپنی بیٹیوں کے ساتھ کھانا بنانے کی تیاری میں مصروف ہیں جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے فارغ ہونے کے بعدسٹار کرکٹر کی اہلیہ نادیہ بھابھی نے انہیں امور خانہ داری کے ہنر بھی سکھا دیے ہیں۔ تصویر کے مطابق سٹار آل را?نڈر اپنے اہل خانہ کے لیے باربی کیوتیار کررہے ہیں اور وہ اس کام میں کافی ماہر دکھا ئی دے رہے ہیں۔ میدان میں چھکوں کی بارش کرنے والے شاہد آفریدی کو جب سوشل میڈ یا صارفین نے امور خانہ داری سرانجام دیتے ہوئے دیکھا تو انہوں نے بھی سٹار آل را?نڈر کو دل کھول کر داد دی۔